خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کے ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس میں بڑا اضافہ گریڈ 3 سے 22 تک نئی شرحیں نافذ، معذور ملازمین کا اسپیشل کنوینس الاؤنس بھی 10 ہزار روپے کر دیا گیا
پشاور (پی پی اے) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس میں نمایاں اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کا اطلاق گریڈ 3 سے گریڈ 22 تک کے تمام ملازمین اور افسران پر ہوگا محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرحیں سول سیکریٹریٹ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ اور گورنر سیکریٹریٹ کے تمام اہلکاروں پر لاگو ہوں گی جبکہ ان کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے کر دیا گیا ہے نئی شرحوں کے تحت گریڈ 3 تا 6 کے ملازمین کو 6 ہزار گریڈ 7 تا 10 کو 9 ہزار گریڈ 11 تا 13 کو 13 ہزار گریڈ 14 اور 15 کو 16 ہزار گریڈ 16 کو 18 ہزار گریڈ 17 اور 18 کے افسران کو 21 ہزار گریڈ 19 کو 28 ہزار گریڈ 20 کو 35 ہزار گریڈ 21 کو 42 ہزار اور گریڈ 22 کے افسران کو 52 ہزار روپے ماہانہ ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس دیا جائے گا۔دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے معذور سرکاری ملازمین کے اسپیشل کنوینس الاؤنس میں بھی اضافہ کر دیا ہے محکمہ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ الاؤنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق بھی یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا یہ اقدام سرکاری ملازمین خصوصاً معذور ملازمین کو بہتر مالی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے