پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ہارٹیکلچر ایجنسی نے انجم اقبال مغل پارک کی تزئین و آرائش کا کام تیز کردیا

راولپنڈی (پی پی اے) ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی نے شہر کو سرسبز خوبصورت اور ماحول دوست بنانے کے عزم کے تحت خیابانِ سرسید میں واقع انجم اقبال مغل پارک کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی میں مزید اضافے کے لیے خصوصی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اتھارٹی احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر پارک میں باغبانی۔صفائی ستھرائی سبزہ زاروں کی دیکھ بھال۔موسمی پھولوں کی شجرکاری درختوں کی تراش خراش واکنگ ٹریک کی صفائی بیٹھنے کی جگہوں کی مرمت اور بچوں کے کھیل کے آلات کو مکمل طور پر فعال بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ شہریوں کو معیاری۔محفوظ اور خوشگوار تفریحی ماحول میسر آسکے۔احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پارکس کسی بھی شہر کے حسن ماحولیاتی توازن اور شہریوں کی جسمانی و ذہنی صحت کے لیے نہایت اہم ہوتے ہیں انجم اقبال مغل پارک کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ بزرگ۔خواتین بچے اور نوجوان بہتر ماحول میں تفریح سے لطف اندوز ہو سکیں انہوں نے ہدایت کی کہ پارک میں رنگ برنگے موسمی پھول آرائشی پودے جدید لینڈ اسکیپنگ سبزہ زاروں کی باقاعدہ دیکھ بھال اور مؤثر آبپاشی کے نظام کو یقینی بنایا جائے تاکہ پودوں اور گھاس کی بہترین نشوونما برقرار رہے ایم ڈی ہارٹیکلچر اتھارٹی نے مزید کہا کہ پارک میں صفائی کا اعلیٰ معیار مناسب روشنی اور تمام بنیادی سہولیات ہر وقت فعال رکھی جائیں تاکہ شہری بالخصوص خاندان شام کے اوقات میں بھی بلا خوف و خطر پارک سے مستفید ہو سکیں. انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ پارکس کو قومی امانت سمجھتے ہوئے صفائی برقرار رکھنے پودوں اور پھولوں کی حفاظت کرنے اور ماحول کو آلودگی سے بچانے میں ہارٹیکلچر اتھارٹی کے ساتھ تعاون کریں. انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ راولپنڈی کے تمام پارکس گرین بیلٹس اور عوامی مقامات کی خوبصورتی شادابی اور دیکھ بھال کے لیے مؤثر اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ راولپنڈی کو ایک مزید سرسبز خوبصورت اور ماحول دوست شہر بنایا جا سکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.