پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

شطرنج ذہنی صلاحیت، حکمتِ عملی اور فیصلہ سازی کو نکھارنے والا قدیم کھیل قرار

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیر 20 جولائی کو عالمی یومِ شطرنج منایا گیا اس دن کو منانے کی تجویز یونیسکو نے پیش کی تھی جبکہ 1966ء سے ہر سال یہ دن منایا جا رہا ہے بعد ازاں دسمبر 2019ء میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قرارداد منظور کرکے عالمی یومِ شطرنج کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی تقریباً 70 فیصد آبادی زندگی میں کم از کم ایک بار شطرنج کھیل چکی ہے شطرنج دو کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا جانے والا ایسا کھیل ہے جو ذہنی حکمتِ عملی صبر منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی کی صلاحیت کو فروغ دیتا ہے ماہرین کے مطابق یہ کھیل تہذیب و تمدن اور علمی ارتقا کی علامت سمجھا جاتا ہے مؤرخین کی رائے میں شطرنج کی ابتدا مصر چین یا ایران میں سے کسی ایک قدیم تہذیب میں ہوئی تاہم اس کی اصل جائے پیدائش کے بارے میں مختلف آراء پائی جاتی ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.