پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

مون سون بارشیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا انتظامیہ کو ہائی الرٹ

لاہور (پی پی اے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مون سون بارشوں کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے وزیراعلیٰ نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مون سون بارشوں کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے اور بارش کے پانی کے بروقت نکاس کے لیے واسا کی مشینری کی مکمل دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے مریم نواز نے کہا کہ عوام کو مشکلات اور پریشانی سے بچانے کے لیے کسی بھی علاقے میں بارشی پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کے باعث عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے اور ان کے فوری ازالے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں بارش کے پانی کی نکاسی میں غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.