پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

48 ٹیموں کے پہلے ورلڈ کپ سے 7 ارب یورو آمدن، 2030ء میں 64 ٹیموں کی تجویز زیر غور

امریکا(پی پی اے) 48 ٹیموں کے نئے فارمیٹ کے تحت منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026ء نے اسٹیڈیمز میں شائقین کی حاضری، ٹی وی ویوورشپ اور مالی آمدن کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے کہا کہ 2026ء کا ورلڈ کپ توقعات سے کہیں بڑھ کر کامیاب رہا اور اس کی ٹی وی ویوورشپ نے ماضی کے تمام ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیے ان کے مطابق 16 اضافی ٹیموں کی شمولیت کے باعث یہ تاریخ کا سب سے بڑا ورلڈ کپ ثابت ہوا جس نے ہر شعبے میں غیرمعمولی کامیابی حاصل کی فیفا کے مطابق ٹورنامنٹ سے حاصل ہونے والی آمدن 7 ارب یورو تقریباً 8 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے جو قطر میں منعقدہ 2022ء کے ورلڈ کپ کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ ہے امریکا کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلے گئے 104 میچوں میں مجموعی طور پر 68 لاکھ 10 ہزار سے زائد شائقین نے اسٹیڈیمز کا رخ کیا جبکہ 1994ء کے ورلڈ کپ میں 35 لاکھ 87 ہزار 538 تماشائیوں کی آمد کا ریکارڈ تھا اس بار اسٹیڈیمز میں نشستیں اوسطاً 99.7 فیصد بھری رہیں جبکہ فی میچ اوسط حاضری 65 ہزار 351 شائقین ریکارڈ کی گئی اگرچہ ٹکٹوں کی بلند قیمتوں پر تنقید بھی سامنے آئی فیفا کا کہنا ہے کہ میزبان ممالک اور دنیا بھر میں ٹی وی ویوورشپ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے تاہم اس حوالے سے تفصیلی اعداد و شمار بعد میں جاری کیے جائیں گے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ورلڈ کپ کو دنیا بھر میں تقریباً 6 ارب افراد نے دیکھا جبکہ 2022ء کے فائنل کو تقریباً ڈیڑھ ارب افراد نے دیکھا تھا فیفا کے مطابق سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی ورلڈ کپ کو غیرمعمولی پذیرائی ملی اور راؤنڈ آف 16 کے اختتام تک تقریباً 5.2 ارب افراد کم از کم ایک مرتبہ آن لائن اس ٹورنامنٹ سے منسلک ہوئے ورلڈ کپ 2026ء کے مجموعی انعامی فنڈ میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا جو 871 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ 2022ء میں یہ رقم 440 ملین امریکی ڈالر تھی جیانی انفانٹینو نے انکشاف کیا کہ 2030ء کے فیفا ورلڈ کپ کو 64 ٹیموں تک توسیع دینے کی تجویز بھی فیفا کونسل کے زیر غور ہے 2030ء کا ورلڈ کپ اسپین پرتگال اور مراکش مشترکہ طور پر منعقد کریں گے جبکہ یوراگوئے ارجنٹینا اور پیراگوئے ٹورنامنٹ کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر افتتاحی مرحلے کے ایک ایک میچ کی میزبانی کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.