پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

تین صوبوں نے وفاق سے گندم کی فراہمی مانگ لی محدود وفاقی ذخائر، طلب میں اضافے سے گندم درآمد کرنے کے امکانات بڑھ گئے

لاہور (پی پی اے): ملک میں رواں سال گندم کی صورتحال پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے جہاں تین صوبوں نے اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے وفاق سے گندم کی فراہمی کی درخواست کر دی ہے جبکہ محدود وفاقی ذخائر کے باعث گندم درآمد کرنے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں ذرائع کے مطابق پنجاب نے وفاقی ذخائر سے 10 لاکھ ٹن گندم طلب کی ہے جبکہ سندھ نے پاسکو کے گوداموں سے 2 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم مانگی ہے اسی طرح خیبر پختونخوا نے سرکاری شعبے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک لاکھ ٹن گندم کی درخواست دی ہے جبکہ نجی شعبے کے لیے مزید 7 لاکھ ٹن گندم کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ نے پنجاب سے گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت آسان بنانے کی درخواست بھی کی، تاہم پنجاب نے اپنی داخلی ضروریات کا حوالہ دیتے ہوئے یہ مطالبہ مسترد کر دیا ذرائع کے مطابق ملک میں تقریباً 2 کروڑ 98 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار کے باوجود طلب اور رسد میں فرق کے باعث گندم کی دستیابی ایک بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہے جس کے پیش نظر وفاقی حکومت کو گندم درآمد کرنے کے آپشن پر غور کرنا پڑ سکتا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.