ایم ڈی ہارٹیکلچر کا انجم اقبال مغل پارک کا دورہ انجم اقبال مغل پارک کو جدید سرسبز اور عوام دوست بنانے کی ہدایت جاری
راولپنڈی (پی پی اے) ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے خیابانِ سرسید میں واقع انجم اقبال مغل پارک کا خصوصی دورہ کیا اور پارک میں جاری تزئین و آرائش، باغبانی صفائی شجرکاری پھولوں کی کیاریوں اور سبزہ زاروں کا تفصیلی جائزہ لیا دورے کے دوران متعلقہ افسران نے ترقیاتی منصوبوں، موسمی پھولوں کی شجرکاری آبپاشی کے نظام روشنی واکنگ ٹریک بچوں کے کھیل کے آلات اور صفائی کے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی ایم ڈی ہارٹیکلچر احمد حسن رانجھا نے ہدایت کی کہ انجم اقبال مغل پارک کو جدید سرسبز اور عوام دوست تفریحی مقام بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے کہا کہ پارکس شہریوں کی تفریح صحت مند سرگرمیوں ماحولیاتی تحفظ اور شہری حسن کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں. انہوں نے مزید ہدایت کی کہ شہر بھر کے پارکس گرین بیلٹس اور عوامی مقامات کی خوبصورتی کے لیے جامع حکمت عملی پر مؤثر انداز میں عملدرآمد جاری رکھا جائے موسمی پھولوں کی شجرکاری جدید لینڈ اسکیپنگ درختوں کی نگہداشت صفائی کے اعلیٰ معیار خشک اور بیمار پودوں کی فوری تبدیلی مؤثر آبپاشی اور گھاس کی بروقت تراش خراش کو یقینی بنایا جائے ایم ڈی ہارٹیکلچر نے واکنگ ٹریک بیٹھنے کی جگہوں، روشنی کے نظام اور دیگر سہولیات کی مستقل دیکھ بھال پر بھی زور دیا اور کہا کہ شہریوں کو صاف محفوظ سرسبز اور معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی ہارٹیکلچر ایجنسی کی اولین ترجیح ہے انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ پارکوں کی صفائی حفاظت اور سرکاری املاک کے تحفظ میں ادارے سے تعاون کریں جبکہ انجم اقبال مغل پارک کو راولپنڈی کے بہترین عوامی تفریحی مقامات میں شامل کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کے تحت کام مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی