پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

نجی سکولوں کے اہم مسائل حل، پنجاب حکومت کی قانون سازی کی یقین دہانی نجی سکولوں کے یوٹیلیٹی بلز، رجسٹریشن، اکیڈمک کیلنڈر اور بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ پر اہم فیصلے

راولپنڈی(پی پی اے) سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب مدثر ریاض ملک کی زیرِ صدارت یکساں اکیڈمک کیلنڈر کی تشکیل کے لیے قائم کمیٹی کا پانچواں اہم اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں نجی تعلیمی اداروں سے متعلق متعدد اہم فیصلے اور قانون سازی کی یقین دہانی کرائی گئی اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ نجی تعلیمی اداروں کو کمرشل کیٹیگری سے نکال کر ان کے یوٹیلیٹی بلز کو ڈومیسٹک اسٹیٹس میں لانے سکول رجسٹریشن کی مدت چار سال کرنے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجرا غیر رجسٹرڈ اداروں کی رجسٹریشن اور فیسوں کے معاملے اور پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ایکٹ میں ضروری ترامیم کے لیے قانون سازی کی جائے گی اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ نجی تعلیمی اداروں کے اکیڈمک کیلنڈر میں سالانہ تدریسی ایام زیادہ سے زیادہ 227 اور کم سے کم 190 مقرر کیے جائیں گے اجلاس میں سپیشل سیکرٹری سکولز محمد اقبال مرکزی صدر ایپسما کاشف ادیب جاودانی مرکزی سیکرٹری جنرل امجد علی خان صدر ایپسما شمالی پنجاب ابرار احمد خان قاضی نعیم انجم چیئرمین پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن علی رضا ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور گرامر سکول مسز نگہت علی سی ای او KIMS کامران احمد، سینئر لاء آفیسر پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محمد آصف اقبال سمیت دیگر نمائندگان نے شرکت کی کاشف ادیب جاودانی اور امجد علی خان نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو پنجاب کے مختلف اضلاع میں نجی سکولوں کو کمرشل نقشوں کی عدم فراہمی کے باعث سیل کیے جانے رجسٹریشن کے مسائل بعض اداروں کے خلاف کارروائیوں اور اکیڈمک کیلنڈر سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا. صدر ایپسما شمالی پنجاب ابرار احمد خان نے کہا کہ پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ایکٹ میں نجی تعلیمی اداروں کے فروغ کے لیے مؤثر شقیں شامل نہیں جبکہ جرمانوں کی دفعات زیادہ ہیں جن پر نظرثانی کی ضرورت ہے. سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب مدثر ریاض ملک نے یقین دہانی کرائی کہ نجی تعلیمی اداروں کے دیرینہ مسائل کے حل یوٹیلیٹی بلز کو ڈومیسٹک کیٹیگری میں منتقل کرنے رجسٹریشن کی مدت چار سال کرنے اکیڈمک کیلنڈر اور دیگر متعلقہ امور پر جلد قانون سازی کی جائے گی۔ ان کے اعلان پر اجلاس کے شرکا نے بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.