پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت بھرتی کے عمل کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کا انعقاد آئی جی اسلام آباد نے ملک بھر کے ٹیسٹ سینٹرز پر انتظامات اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا

اسلام آباد (پی پی اے) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت بھرتی کے عمل کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کا انعقاد آئی جی اسلام آباد نے ملک بھر کے ٹیسٹ سینٹرز پر انتظامات اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا تمام سینئر افسران کو میرٹ شفافیت اور مساوی مواقع ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی بہترین اور اہل افرادی قوت کا انتخاب اسلام آباد پولیس کی ترجیح ہے تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اسلام آباد پولیس میں جاری بھرتی کے عمل سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی سیف سٹی ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد عتیق طاہر ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے بذریعہ زوم شرکت کی جبکہ نیشنل پولیس فاونڈیشن کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں ملک کے مختلف شہروں میں قائم بھرتی ٹیسٹ سینٹرز پر جاری انتظامات امیدواروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات ٹیسٹ کے مختلف مراحل اور مجموعی ریکروٹمنٹ پراسیس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بھرتی کے پورے عمل میں میرٹ شفافیت اور مقررہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے تمام امیدواروں کو مساوی مواقع فراہم کرنے اور ٹیسٹ سینٹرز پر بہترین انتظامات برقرار رکھنے سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ہدایت کی کہ تمام ٹیسٹ سینٹرز پر تعینات افسران ہر مرحلے کی خود نگرانی کریں امیدواروں کی سہولت رہنمائی اور سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ بھرتی کے تمام مراحل کو منظم شفاف اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ ہر امیدوار کو میرٹ کی بنیاد پر یکساں اور منصفانہ مواقع میسر آسکیں انہوں نے مزید ہدایت کی کہ بھرتی کے عمل کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت جانبداری یا بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ افسران اپنے فرائض مکمل دیانت داری غیرجانبداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں تاکہ اسلام آباد پولیس میں بہترین اور اہل افرادی قوت کا انتخاب یقینی بنایا جا سکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.