سولر اور بیٹریز کی لوکل مینوفیکچرنگ کی پالیسی خوش آئند ہے: آصف جاوید سولر اور بیٹریز کی لوکل مینوفیکچرنگ سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی
اسلام آباد (پی پی اے) چیئرمین پاکستان آلٹرنیٹو انرجی ایسوسی ایشن (PAEA) آصف جاوید نے حکومت کی جانب سے سولر پینلز اور بیٹریز کی مقامی مینوفیکچرنگ کے فروغ کیلئے پالیسی لانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے توانائی کے شعبے اور ملکی معیشت کیلئے ایک مثبت اور دور رس اقدام قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سولر اور بیٹریز کی لوکل مینوفیکچرنگ نہ صرف درآمدی انحصار میں کمی لائے گی بلکہ قیمتی زرمبادلہ کی بچت، نئی سرمایہ کاری اور روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا کرے گی۔پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر مقامی سطح پر معیاری مصنوعات کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔حکومت کو مقامی مینوفیکچررز کیلئے ٹیکس مراعات، آسان فنانسنگ، تحقیق و ترقی اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کیلئے خصوصی اقدامات بھی کرنے چاہئیں تاکہ پاکستان قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں خطے کا اہم صنعتی مرکز بن سکے۔ پرامید ہیں کہ اس اقدام سے پاکستان میں سولر انڈسٹری مزید مستحکم ہوگی اور صارفین کو بہتر معیار کی مصنوعات مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوں گی