پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیرِ صدارت لیسکو ہیڈ کوارٹر میں ای کچہری، صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ

لاہور (پی پی اے) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیر صدارت لیسکو ہیڈ کوارٹر میں ویڈیو لنک کے ذریعے ای کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں لیسکو صارفین نے آن لائن اپنی شکایات اور مسائل پیش کیے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے صارفین کی شکایات کے فوری اور مؤثر حل کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ترجمان لیسکو کے مطابق ای کچہری کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ مالی سال 27-2026 کوسیفٹی اینڈ کسٹمر سروس کا سال قرار دیا گیا ہے اور لیسکو صارفین کو چوبیس گھنٹے بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران شہری بجلی کی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ رکھیں، بچوں اور پالتو جانوروں کو بجلی کی تنصیبات کے قریب نہ جانے دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع ہیلپ لائن 118 یا قریبی لیسکو آفس کو دیں۔ چیف ایگزیکٹو نے فیلڈ سٹاف کو تمام حفاظتی ایس او پیز، ذاتی حفاظتی آلات کے لازمی استعمال اور سیفٹی اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لیسکو کا ہر ملازم سیفٹی ایمبیسیڈر ہے اور اپنی، اپنے ساتھیوں اور عوام کی حفاظت کا ذمہ دار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیفٹی کے معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس ای کچہری میں چیف آیچ آر فرید اقبال، چیف ہیلتھ اینڈ سیفٹی احمد اختر رحمان، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی آفتاب بٹ، چیف انجینئر ایم ایم فاروق عمر، سی ایف او احمد سعید، ڈی جی ایمپلیمنٹیشن نعمان غفور، مینیجر سی ایم یو رائے مسعود، مینیجر کمپلینٹ وسیم اقبال اور مینیجر پی اینڈ ڈی مس سعدیہ شریک ہوئے جبکہ تمام ایس ایز، ایکسیئن اور ڈی سی ایم نے آن لائن شرکت کی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.