پاکستان ایشین ایم ایم اے چیمپئن، دو طلائی تمغے اپنے نام کر لیے گاما ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار کامیابی دو گولڈ میڈلز جیت کر ایشین چیمپئن بن گیا
کوالالمپور (پی پی اے) پاکستان نے گاما ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ قومی کھلاڑیوں نے دو طلائی تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کیا انڈر 16 کے 54 کلوگرام کیٹیگری میں جواد احمد نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کیا، جبکہ انڈر 18 کے 56 کلوگرام ایونٹ میں محمد ثاقب نے بھی گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا قومی ٹیم کی اس تاریخی کامیابی پر کھیلوں کے حلقوں نے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی فائٹرز مستقبل میں بھی بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کے لیے مزید اعزازات حاصل کریں گے