پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور میں معذور افراد کی 61 درخواستیں منظور، اسسٹڈ ڈیوائسز اور الیکٹرک موٹر سائیکلیں فراہم کی جائیں گی مریم کو بتاؤ” پروگرام کے تحت وہیل چیئرز، اسسٹڈ ڈیوائسز اور الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی فراہمی کا عمل تیز

لاہور (پی پی اے): وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے فلاحی پروگرام مریم کو بتاؤ کے تحت معذور افراد کو اسسٹڈ ڈیوائسز، الیکٹرک موٹر سائیکلیں اور وہیل چیئرز فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ویلفیئر اینڈ ری ہیبلیٹیشن یونٹ لاہور نے 61 درخواستوں کی منظوری دے دی ڈسٹرکٹ ویلفیئر اینڈ ری ہیبلیٹیشن یونٹ لاہور کا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس لاہور میں منعقد ہوا جس میں سوشل ویلفیئر کے اے ڈی پی اسکیم اور "مریم کو بتاؤ” پروگرام کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ درخواست گزاروں کی ابتدائی جانچ ضلعی دفتر سوشل ویلفیئر کی نیڈ اسیسمنٹ کمیٹی نے کی جبکہ سروسز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے جسمانی معائنے کے بعد 61 افراد کو اسسٹڈ ڈیوائسز، وہیل چیئرز اور دیگر معاون آلات کے لیے اہل قرار دیا منظور شدہ کیسز مزید کارروائی کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب کو ارسال کر دیے گئے ہیں تاکہ مستحق افراد کو جلد از جلد سہولیات فراہم کی جا سکیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اشرف جنجوعہ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے "مریم کو بتاؤ” پروگرام کے تحت معذور افراد کو وہیل چیئرز، اسسٹڈ ڈیوائسز اور الیکٹرک موٹر سائیکلیں فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ درخواست گزار پہلے آن لائن پورٹل پر درخواست جمع کراتے ہیں، جس کی ابتدائی تصدیق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کرتے ہیں۔ اس کے بعد ڈسٹرکٹ نیڈ اسیسمنٹ کمیٹی درخواستوں کی جانچ پڑتال کرتی ہے جبکہ سروسز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ سے جسمانی معائنے کے بعد اہل افراد کے کیسز منظوری کے لیے بھجوائے جاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.