پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

آزاد کشمیر انتخابات دوسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ ن بازی لے گئی 19 نشستوں میں ن لیگ 14 پیپلزپارٹی 5 جیتی ایک حلقے میں پولنگ ملتوی

مظفرآباد (پی پی اے) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) نے واضح برتری حاصل کرلی 20 حلقوں میں سے 19 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 14 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک حلقے کے بعض پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ ملتوی کر دی گئی مظفرآباد ڈویژن کی 8 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ ہوئی ن لیگ کے شاہ غلام قادر راجہ فاروق حیدر ثاقب مجید راجہ مصطفیٰ بشیر عباسی ناصر ڈار چوہدری اسماعیل گجر حافظ احسن رضا مریم جاوید ذیشان یونس راجہ محمد صدیق محمد عامر شاہ سید شوکت علی شاہ یاسین لون اور احمد رضا قادری کامیاب قرار پائے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدواروں میں سردار مختار دیوان علی قمر چغتائی عامر عبدالغفار عبدالماجد خان اور ایک حلقے میں میاں عبدالوحید غیر سرکاری نتائج کے مطابق برتری پر رہے الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے 27 اور ایل اے 28 کے بعض پولنگ اسٹیشنوں پر خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پولنگ 4 اگست تک ملتوی کر دی گئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.