نیلوفر بختیار اور ایم این اے فرخ خان کا مسلم لیگ ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال
لاہور (پی پی اے) سابق وفاقی وزیر سینیٹر اور صدر پاکستان مسلم لیگ کے چیف کوآرڈینیٹر محترمہ نیلوفر بختیار اور رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان کی مسلم لیگ ہاؤس آمد پر پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے عہدیداروں اور کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے صدر چوہدری شہزاد چیمہ جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کیے مسلم لیگ ہاؤس اس موقع پر قائدین پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین کے حق میں نعروں سے گونجتا رہا جبکہ کارکنوں نے پارٹی قیادت سے بھرپور وابستگی کا اظہار کیا تقریب کے اختتام پر مسلم لیگ ہاؤس کے انچارج شہزاد اختر راجہ نے پاکستان مسلم لیگ (ق) لیبر ونگ پنجاب کے عہدیداروں کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوایا۔ بعد ازاں محترمہ نیلوفر بختیار اور رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے لیبر ونگ پنجاب کے عہدیداروں اور کارکنوں کا پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا