یومِ استحصالِ کشمیر آج بھارتی محاصرے کے سات سال مکمل ہوں گے پاکستان بھر میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا جائے گا کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ ہوگا
اسلام آباد (پی پی اے) یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر آج 5 اگست پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے سات برس مکمل ہونے پر ملک بھر میں ریلیوں سیمینارز یکجہتی واکس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا پانچ اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرتے ہوئے آرٹیکل 370 اور 35-اے کو منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد وادی میں سخت سکیورٹی پابندیاں مواصلاتی بندشیں اور دیگر اقدامات نافذ کیے گئے اسی مناسبت سے پاکستان میں ہر سال 5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر منایا جاتا ہے تاکہ کشمیری عوام سے یکجہتی اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اظہار کیا جا سکے حکومتِ پاکستان کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت تمام صوبائی دارالحکومتوں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں خصوصی تقریبات احتجاجی ریلیاں سیمینارز اور یکجہتی واکس کا اہتمام کیا جائے گا دن کا آغاز ایک منٹ کی خاموشی سائرن بجانے اور پاکستان و آزاد کشمیر کے قومی ترانوں سے کیا جائے گا صدرِ مملکت وزیرِ اعظم اور دیگر قومی و سیاسی رہنما خصوصی پیغامات جاری کریں گے جبکہ مختلف تقریبات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پر روشنی ڈالی جائے گی ریڈیو پاکستان پاکستان ٹیلی ویژن اور نجی ٹی وی چینلز خصوصی نشریات دستاویزی فلمیں ٹاک شوز اور رپورٹس نشر کریں گے جبکہ تعلیمی اداروں میں مضمون نویسی تقریری مقابلوں اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا بیرونِ ملک پاکستانی سفارت خانے اور ہائی کمیشنز بھی مختلف سفارتی تقریبات کے ذریعے عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرائیں گے حکومتِ پاکستان نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی اور مسئلہ کشمیر کا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ اور پرامن حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے