پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد میں جشنِ آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری شہر سبز و سفید رنگ میں رنگ گیا، پرچموں برقی قمقموں اور ملی جوش سے فضاء معطر

اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی دارالحکومت میں یومِ آزادی کی آمد کے ساتھ ہی جشنِ آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں شہر کی اہم شاہراہوں مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کو سبز و سفید جھنڈیوں قومی پرچموں بینرز اور برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے جبکہ مختلف مقامات پر قومی پرچم بیجز اسٹیکرز اور دیگر سجاوٹی اشیاء کے اسٹالز بھی سج گئے ہیں شہری بڑی تعداد میں خریداری کرکے قومی جوش و جذبے کا اظہار کر رہے ہیں دوسری جانب سرکاری و نجی اداروں تعلیمی اداروں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے یومِ آزادی کی تقریبات پرچم کشائی ملی نغموں تقاریر اور دیگر پروگراموں کی تیاریاں بھی جاری ہیں بازاروں اور شاہراہوں پر سبز و سفید رنگ نمایاں ہے اور شہر میں حب الوطنی کا رنگ نمایاں طور پر نظر آ رہا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.