شزا فاطمہ کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت پاکستان کی مستقل پالیسی بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات غیر قانونی عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے وفاقی وزیر آئی ٹی
اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں عوام کی حقیقی سیاسی قیادت کو دبانا شہری آزادیوں پر قدغنیں عائد کرنا اور آزاد ذرائع ابلاغ و ڈیجیٹل مواصلات پر پابندیاں برقرار رکھنا شدید تشویش کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ تنازع کشمیر جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے سب سے بنیادی اور دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے کیے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں، جن کے ذریعے جموں و کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ سات برس گزرنے کے باوجود یہ اقدامات نہ تو جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل کر سکے ہیں اور نہ ہی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے عزم کو کمزور کر سکے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت نے ریاستی جبر میں اضافہ کیا بنیادی آزادیوں کو محدود کیا اور غیر قانونی قانون سازی و انتظامی اقدامات کے ذریعے علاقے کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کی کوششیں تیز کر دیں انہوں نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کی استقامت اور حقِ خودارادیت کے لیے ان کی پُرامن جدوجہد قابلِ احترام ہے ان کے مطابق خطے میں پائیدار امن طاقت کے استعمال یا یکطرفہ اقدامات سے نہیں بلکہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازع کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل سے ہی ممکن ہے
وفاقی وزیر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ محض تشویش کے اظہار تک محدود نہ رہے بلکہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور ہر علاقائی و بین الاقوامی فورم پر ان کی آواز بھرپور انداز میں بلند کرتا رہے گا ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات واپس لے جابرانہ قوانین کا خاتمہ کرے اور ایسا ماحول فراہم کرے جس میں کشمیری عوام اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ طور پر اپنے حقِ خودارادیت کا استعمال کر سکیں