پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

گورنر خیبرپختونخوا کی قیادت میں یومِ استحصالِ کشمیر یکجہتی ریلی فیصل کریم کنڈی کا کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت اور قومی یکجہتی کے عزم کا اعادہ

پشاور (پی پی اے) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں بدھ کو یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق ریلی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کے عزم کی تجدید کا دن ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت میں پوری امتِ مسلمہ متحد ہے اور پاکستانی قوم کشمیر کی آزادی کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن استحکام اور ذمہ دارانہ سفارت کاری کے فروغ کے لیے مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستان کو دہشت گرد ریاست ثابت کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں اور عالمی برادری نے پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ریاست ہے اور عالمی برادری اس کے مثبت اور تعمیری کردار کو تسلیم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے دوران پاکستان کے ذمہ دارانہ متوازن اور امن پسند کردار کو عالمی سطح پر سراہا گیا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ان کی جائز جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ قومی سلامتی امن اور ملکی مفاد کے معاملات پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.