پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

براڈ پیک حادثے کے غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتیں سکردو پہنچ گئیں

گلگت (پی پی اے) گلگت بلتستان کے براڈ پیک پر پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہونے والے غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتیں سکردو پہنچا دی گئیں.حکام کے مطابق سکردو میں میتوں کی آمد پر اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کمشنر بلتستان سول و عسکری حکام الپائن کلب پاکستان محکمہ سیاحت ضلعی نتظامیہ اور مقامی نمائندوں نے مرحوم کوہ پیماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کیا بعد ازاں میتوں کو ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا حکام کے مطابق میتوں کو تابوتوں میں رکھ کر ان کے متعلقہ ممالک کے قومی پرچموں میں لپیٹا گیا ضروری کارروائی کی تکمیل کے بعد غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتیں ان کے آبائی ممالک روانہ کرنے کے لیے تیار کر دی گئیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.