آرمی چیف سے صومالی وزیر دفاع کی وفد سمیت اہم ملاقات دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور عسکری روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال، تعاون کے عزم کا اعادہ
راولپنڈی (پی پی اے) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقوں نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عسکری روابط مزید مضبوط بنانے اور استعدادِ کار میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا.صومالیہ کے وزیر دفاع نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت اور مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صومالیہ کے سیکیورٹی اداروں کی استعدادِ کار بڑھانے میں ہر ممکن تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔