پاکستان، آسٹریلیا تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق، خیرسگالی ملاقات ہائی کمشنر عرفان شوکت کی نیو ساؤتھ ویلز کی گورنر سے تجارت اور تعاون پر گفتگو
میلبرن (پی پی اے) پاکستان کے ہائی کمشنر عرفان شوکت نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ 5 اگست کو نیو ساؤتھ ویلز کی گورنر، ہر ایکسی لینسی دی آنریبل مارگریٹ بیزلی اے سی کے سی سے گورنمنٹ ہاؤس میں خیرسگالی ملاقات کی ملاقات کے دوران پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر تجارت، عوامی روابط، باہمی تعاون اور دیگر مشترکہ شعبوں میں روابط کے فروغ پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ہائی کمشنر عرفان شوکت نے نیو ساؤتھ ویلز کی کثیرالثقافتی معاشرت میں پاکستانی میونٹی کی مثبت اور قابلِ قدر خدمات کو اجاگر کیا، جبکہ گورنر مارگریٹ بیزلی نے پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہریوں کی سماجی، معاشی اور ثقافتی میدانوں میں نمایاں کردار کو سراہا ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں جانب سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، تعاون بڑھانے اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا