پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

شکار پور: مبینہ مضرِ صحت کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق

شکار پور(پی پی اے)شکار پور کے علاقے خان پور میں مبینہ مضرِ صحت کھانا کھانے سے 10 افراد کی حالت خراب ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ 3 بچے اسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ 7 متاثرین زیرِ علاج ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.