آئیسکو کا 11 اگست کو مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا اعلان
اسلام آباد ( پی پی اے) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے کل 11 اگست کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا. ترجمان آئیسکو کے مطابق ضروری سالانہ نظام کی مرمت ترقیاتی کاموں اور اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد راولپنڈی اٹک چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والے فیڈرز پر مقررہ شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی. 11 اگست کو اسلام آباد سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک ریحڑہ کُری سی ایم پاک زونگ نیوی ون سواں گارڈن ون سواں گارڈن ٹو اور علی پور فیڈرز بند رہیں گے اٹک سرکل میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بہادر مور پنجاب سمال انڈسٹریز کوہستان انکلیو کے وی کاشف گل ماڈل ٹاؤن اور مکس انڈسٹری فیڈرز جبکہ صبح 6 بجے سے 10 بجے تک فوارہ چوک فیڈر پر بجلی کی فراہمی معطل رہے گی. چکوال سرکل میں صبح 6 بجے سے 11 بجے تک عبداللہ پور، جلال پور، ساغرپور اور سی ڈبلیو او، جبکہ صبح 6 بجے سے 10 بجے تک دھریالہ جالپ فیڈرز بند رہیں گے۔ جی ایس او سرکل میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک 132 کے وی جی ایس ایس روات ٹو کے پاور ٹرانسفارمر ٹی ون، صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132 کے وی اے ڈبلیو سی ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی، برہان، جبکہ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی، پلندری، 132 کے وی نیو واہ، باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ترجمان کے مطابق اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوگیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے قبل بھی بحال کی جاسکتی ہے