ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، چند مقامات پر بارش متوقع اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد ( پی پی اے) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب بالائی خیبرپختونخوا کشمیر اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق موسمی ہواؤں کا کم دباؤ شمال مشرقی بلوچستان پر موجود ہے جبکہ ملک کے بالائی حصوں میں کمزور مون سون ہوائیں داخل ہو رہی ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم قصور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی. پیر کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی دالبندین سکھر روہڑی اور خیرپور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا