پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان اور بیلاروس کا زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق رانا تنویر حسین

اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے بیلاروس کے نائب وزیر زراعت و خوراک یاکووچٹس الیگزینڈر نے ملاقات کی جس میں زراعت غذائی تحفظ تجارت سرمایہ کاری اور زرعی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور متعلقہ شراکت داروں کی فوڈ نمائشوں اور زرعی تجارتی میلوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی پر اتفاق کیا گیا تاکہ کاروباری روابط مصنوعات کی نمائش اور دوطرفہ زرعی تجارت کے فروغ کے نئے مواقع پیدا ہوں فریقین نے سمندری خوراک ترش پھلوں آم فروٹ پیوری سبزیوں بالخصوص آلو بیجوں اور ڈیری مصنوعات کے شعبوں میں آن لائن کاروباری روابط کے لیے بی ٹو بی اجلاس منعقد کرنے میں سہولت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔دونوں ممالک نے زرعی شعبے سے متعلق تجارتی و کاروباری وفود کے باہمی دوروں میں سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا تاکہ شراکت داری سرمایہ کاری اور مہارتوں کے تبادلے کو فروغ دیا جا سکے فش فارمنگ کے شعبے میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیتے ہوئے علم جدید ٹیکنالوجی اور بہترین طریقہ کار کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا ملاقات میں بیجوں کی تجارت میں تعاون بڑھانے اور معیاری بیجوں کی باہمی برآمد میں سہولت فراہم کرنے کا خیرمقدم کیا گیا پاکستانی جانب سے پاکستان ایگری کلچرل ریسرچ کونسل میں بیلاروس کی مالی و تکنیکی معاونت سے جدید زرعی مشینری کی جانچ کے لیے یونیورسل مشینری ٹیسٹنگ مرکز قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی بیلاروسی جانب نے تجویز کا نوٹس لیتے ہوئے ضروری آلات کی فہرست تیار کرنے اور پاکستانی جانب سے تجویز کردہ مقامات کی مشینری ٹیسٹنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے موزونیت کا جائزہ لینے پر اتفاق کیا اس مقصد کے لیے 2026 کے اختتام تک دونوں ممالک کے اعلیٰ تربیت یافتہ تکنیکی ماہرین کے باہمی دوروں میں سہولت فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا دونوں ممالک نے پلانٹ کوارنٹائن کے متعلقہ اداروں کے درمیان استعدادِ کار بڑھانے کے لیے تعاون تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا تاکہ فائیٹو سینیٹری نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور زرعی اجناس کی محفوظ بین الاقوامی تجارت کو فروغ دیا جا سکے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے دوطرفہ تعاون کو ٹھوس تجارتی تکنیکی اور ادارہ جاتی نتائج میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان زراعت غذائی تحفظ اور متعلقہ شعبوں میں بیلاروس کے ساتھ روابط کو مزید وسعت دینے اور کاروباری اداروں کسانوں سرمایہ کاروں اور تکنیکی ماہرین کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے فریقین نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے زراعت، غذائی تحفظ تجارت، سرمایہ کاری آبی زراعت بیجوں کی تجارت زرعی مشینری اور فائیٹو سینیٹری تعاون کے شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی شراکت داریوں کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.