پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان، بیلاروس تعاون کو عملی اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون اور ترجیحات کے تعین، پیش رفت کے جائزے اور تعاون کو اسٹریٹجک سمت دینے کا مؤثر پلیٹ فارم ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات باہمی اعتماد احترام مساوات اور مشترکہ خوشحالی کے عزم پر قائم ہیں تاہم بدلتے ہوئے عالمی اقتصادی منظرنامے میں دوطرفہ شراکت داری کو عملی اور نتیجہ خیز تعاون میں تبدیل کرنا ہوگا بدھ کو پاکستان بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کے نویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تعاون کے حقیقی فوائد دونوں ممالک کی کاروباری برادری ہنرمند افراد اور عوام تک پہنچنے چاہئیں اجلاس میں ہونے والی بات چیت پائیدار اور مستقبل پر مبنی پاکستان بیلاروس شراکت داری کی جانب اہم پیش رفت ہے انہوں نے کہا کہ مستقل رابطوں اور پیش رفت کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ اہم کردار ادا کرے گا۔ جام کمال خان نے کہا کہ لیبر اور انسانی وسائل کا شعبہ پاکستان بیلاروس تعاون کا اہم حصہ بن چکا ہے ہنرمند افرادی قوت کی نقل و حرکت بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی انہوں نے کہا کہ زراعت اور غذائی تحفظ پاکستان بیلاروس تعاون کے اہم ستون ہیں اور زرعی ٹیکنالوجی بیج پیداوار میں بہتری اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں ٹرانسپورٹ اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون سے دوطرفہ تجارت اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا.وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ مشترکہ وزارتی کمیشن کے نتائج خیرسگالی کو عملی اقتصادی تعاون میں تبدیل کرنے کے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان اور بیلاروس باہمی اعتماد اور تعمیری جذبے کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیلاروس کے وزیر توانائی دزیانس ماروز نے کہا کہ نویں پاکستان بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی روابط کو مزید آگے بڑھانے کے لیے اہم بنیاد فراہم کرے گا پاکستان اور بیلاروس کی قیادت کے درمیان روابط انتہائی دوستانہ اور اعلیٰ سطح پر قائم ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی دوروں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے مشترکہ وزارتی کمیشن دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کا مرکزی اور مؤثر پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے مختلف شعبوں میں رابطوں پیش رفت اور عملی تعاون کو مسلسل فروغ مل رہا ہے بیلاروسی وزیر توانائی نے کہا کہ زراعت صحت تعلیم اور دیگر شعبوں میں ماہرین کی سطح پر باقاعدہ ورکنگ گروپس اور اجلاس اہم نتائج دے رہے ہیں مسلسل اور ہدف پر مبنی روابط کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں ٹھوس پیش رفت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ لیبر اور افرادی قوت کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت دونوں ممالک کی منظم اور مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے جبکہ زراعت کے شعبے میں مشترکہ تعاون سے بھی مثبت اور عملی نتائج حاصل ہونے کی توقع ہے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں اور دونوں ممالک مشترکہ کوششوں کے ذریعے دوطرفہ تعاون میں مزید نمایاں پیش رفت حاصل کریں گے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.