پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

نوجوان پاکستان کے مستقبل کو نئی امید دے رہے ہیں، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستانی نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل اپنی محنت قابلیت اور عزم سے ملک کے مستقبل کو نئی امید دے رہی ہے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوان صرف مستقبل کے وارث نہیں بلکہ آج کے پاکستان کی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں تعلیم تحقیق ٹیکنالوجی، کھیل کاروبار اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں پاکستانی نوجوان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل پر مکمل اعتماد ہے اگر نوجوانوں کو درست رہنمائی معیاری تعلیم جدید ہنر اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں تو یہی نوجوان پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں تک لے جاسکتے ہیں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت دیں ان کے خوابوں کو مواقع میں تبدیل کریں اور انہیں قومی ترقی کے سفر کا حقیقی شراکت دار بنائیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.