دیامر بھاشا ڈیم: ترقیاتی سکیموں کیلئے واپڈا نے 97 کروڑ 25 لاکھ روپے جاری کردیئے
اسلام آباد (پی پی اے) دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ ایریا میں ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کے لیے واپڈا نے ضلعی انتظامیہ کو 97 کروڑ 25 لاکھ روپے جاری کردیئے ان ترقیاتی سکیموں کا مقصد پراجیکٹ ایریا میں معاشی و معاشرتی ترقی اور مقامی لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری لانا ہے واپڈا ترجمان کے مطابق مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود اور اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ ایریا میں مجموعی طور پر 78 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کیے جارہے ہیں جاری اقدامات کے سلسلے میں اہم ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کے لیے 97 کروڑ 25 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں فنڈز کے اجرا کی تقریب کمشنر دیامر استور ڈویژن کے دفتر میں منعقد ہوئی تقریب میں کمشنر دیامر استور ڈویژن جنرل منیجر و پراجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ چیف انجینئر کنسٹرکشن ورکس ڈائریکٹر جنرل سوشل سیف گارڈز ڈپٹی کمشنر دیامر ڈیم علماء کمیٹی کے ارکان اور مقامی عمائدین نے شرکت کی واپڈا کی جانب سے جاری فنڈز سے ایسی ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جائیں گی جن کا مقصد مقامی لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری اور پراجیکٹ ایریا میں معاشی و معاشرتی ترقی کو فروغ دینا ہے سکیموں پر عملدرآمد گلگت بلتستان حکومت کے متعلقہ محکموں کے ذریعے مقامی لوگوں کی مشاورت سے ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں کیا جائے گا۔ گزشتہ ماہ واپڈا اور دیامر کی ضلعی انتظامیہ کے درمیان ان ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے سکیموں کے معیار، پیش رفت اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ واپڈا اور مقامی لوگوں کے نمائندوں پر مشتمل نگران کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی
ترجمان کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے اعتماد سازی اقدامات کے تحت واپڈا مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے بنیادی ڈھانچے تعلیم صحت اور عوامی بہبود کی ترقیاتی سکیموں پر 78 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کررہا ہے کیڈٹ کالج چلاس آرمی پبلک سکول تھور تھک اور تھور کے پن بجلی گھر اب تک مکمل کیے جانے والے نمایاں منصوبوں میں شامل ہیں جبکہ پراجیکٹ ایریا میں مقامی لوگوں کے لیے متعدد دیگر ترقیاتی سکیموں پر بھی کام جاری ہے