پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

یادگارِ فتح کا افتتاح، اعلیٰ سول و عسکری قیادت کی شرکت یادگارِ فتح شہداء کو خراجِ عقیدت اور معرکۂ حق کی یاد میں تعمیر کی گئی

اسلام آباد ( پی پی اے) ملک کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور معرکۂ حق کی یاد میں تعمیر کی گئی یادگارِ فتح کا افتتاح جمعرات کی شب ایک پروقار تقریب میں کیا گیا جس میں ملک کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بطور مہمانانِ خصوصی افتتاحی تقریب میں شرکت کی چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں موجود تھے تقریب کا آغاز ملٹری بینڈ کی جانب سے قومی ترانے کی دھن بجانے سے ہوا یادگارِ فتح ملک کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور مئی میں بھارت کے ساتھ ہونے والے مختصر فوجی تنازع میں پاکستان کی فتح کی یاد منانے کے لیے تعمیر کی گئی ہے افتتاحی تقریب کے موقع پر داستانِ عشقِ وطن: معرکۂ حق کے عنوان سے لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو بھی پیش کیا گیا جس میں پروجیکشن میپنگ کے ذریعے یادگار پر براہِ راست مناظر پیش کیے گئے تقریب کے دوران ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں یادگارِ فتح کی تعمیر میں شامل ٹیم اور یادگار کی تعمیر کے آغاز سے تکمیل تک کے آٹھ ماہ کے سفر کو اجاگر کیا گیا.دستاویزی فلم میں بتایا گیا کہ یادگار میں پانچ محرابیں تعمیر کی گئی ہیں جو اسلام کے پانچ ارکان کی علامت ہیں جبکہ یہ پاکستان کے پانچ ستونوں حکومت عسکری قوت میڈیا عوام اور قومی نظریے کی بھی نمائندگی کرتی ہیں یادگار کا ڈیزائن پاکستان کی مسلح افواج کی تینوں سروسز بری فوج پاکر فضائیہ اور پاک بحریہ کے ساتھ ساتھ سائبر دفاع اور خلائی جنگ کی بھی عکاسی کرتا ہے افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شاندار فضائی مظاہرہ بھی پیش کیا اور رات کے آسمان پر فلیئرز چھوڑے تقریب کا اختتام صدر مملکت آصف علی زرداری وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا جس کے دوران شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ پس منظر میں قومی ترانہ بجایا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.