پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی، یومِ آزادی کی پروقار تقریب بچوں کے ملی نغموں پر ٹیبلو، ملازمین کی قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا

کراچی ( پی پی اے) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کراچی میں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پی اے اے ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کا آغاز ڈائریکٹر ایچ آر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی عابد علی کی جانب سے قومی پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس موقع پر ڈائریکٹر ایچ آر نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایئر وائس مارشل ذیشان سعید کا یومِ آزادی کے حوالے سے پیغام پڑھ کر سنایا اپنے پیغام میں ڈائریکٹر جنرل نے پی اے اے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تحریکِ آزادی کے رہنماؤں اور وطن کے لیے قربانیاں دینے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا انہوں نے مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے اتحاد محنت لگن اور اجتماعی ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا
انہوں نے ملک بھر میں محفوظ، مؤثر اور معیاری ہوائی اڈوں کی خدمات کی فراہمی کے لیے پی اے اے ملازمین کی پیشہ ورانہ خدمات اور کاوشوں کو بھی سراہا تقریب میں کیک کاٹا گیا جبکہ بچوں نے آزادی کی اہمیت اور قیامِ پاکستان کے لیے دی جانے والی قربانیوں کے حوالے سے تقاریر کیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے زیرِ انتظام اسکولوں کے بچوں نے قومی نغموں کی دھن پر رنگا رنگ ٹیبلو بھی پیش کیے بچوں کی پُرجوش اور متاثرکن پرفارمنس نے تقریب میں حب الوطنی اور قومی جذبے کو اجاگر کیا جسے حاضرین نے بھرپور سراہا بچوں کی پرفارمنس کے بعد ڈائریکٹر ایچ آر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نئی نسل میں آزادی کی قدر، وطن سے محبت اور قومی ذمہ داری کا شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر ایچ آر نے شریک اساتذہ اور طلبہ میں شیلڈز تقسیم کیں اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب کا اختتام قومی ترانے کے ساتھ ہوا، جس میں ملازمین ان کے اہل خانہ اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی پاکستان زندہ باد

Leave A Reply

Your email address will not be published.