اشفاق احمد خلیل کی قوم کو یومِ آزادی پر مبارکباد، قربانیوں کو خراجِ تحسین نوجوان پاکستان کے مستقبل کی کنجی، مستند معلومات کی فراہمی وزارت اطلاعات کی ذمہ داری ہے
اسلام آباد ( پی پی اے) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل نے قوم کو 79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ موقع پاکستان کی تخلیق کے لیے ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے جمعہ کو جاری اپنے پیغام میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کے لیے اہم رہا اور ملک نے اندرونی و بیرونی دونوں محاذوں پر بڑی کامیابیاں حاصل کیں بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی سفارتی شناخت مضبوط ہوئی ہے اور حکومت کی پالیسیوں نے ملک کے مثبت تشخص کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے پاس پاکستان کے مستقبل کی کنجی ہے، اس لیے نوجوان طبقے کو ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ حکومت نے نوجوان نسل کے لیے مختلف اقدامات متعارف کرائے ہیں اور امید ہے کہ نوجوان ان مواقع سے فائدہ اٹھا کر قومی ترقی میں بامعنی کردار ادا کریں گا اشفاق احمد خلیل نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کی دیرینہ ذمہ داری ہے کہ عوام تک مستند معلومات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے جعلی خبروں اور غلط معلومات کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے باعث ڈیجیٹل دور میں یہ ذمہ داری مزید اہم ہوگئی ہے وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزارت عوام کو معتبر اور حقائق پر مبنی معلومات فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی