ہالینڈ میں پاکستانی سفارتخانے میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی شرکت یومِ آزادی تقریب میں قومی ٹیم افیشلز و کھلاڑیوں نے وطن سے محبت کا اظہار کیا
ہالینڈ (پی پی اے) یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی ٹیم کے عہدیداران اور کھلاڑیوں نے خصوصی شرکت کی تقریب کے دوران قومی پرچم لہرایا گیا اور پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں قومی یکجہتی، وطن سے محبت اور حب الوطنی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور عہدیداران نے سفارتخانے کے حکام کے ہمراہ یومِ آزادی کی خوشیاں منائیں اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سربلندی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تقریب میں موجودگی نے اسے مزید یادگار بنا دیا جبکہ شرکا نے قومی جذبے کے ساتھ پاکستان کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا