پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

آئی جی اسلام آباد کا ڈی چوک پریڈ سکیورٹی انتظامات معائنہ یومِ آزادی پر اسلام آباد پولیس کے فول پروف سکیورٹی و ٹریفک انتظامات سراہا

اسلام آباد (پی پی اے) یومِ آزادی کے موقع پر ڈی چوک، اولڈ پریڈ گراؤنڈ میں شاندار سٹی پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے خصوصی پریڈ اور فلوٹس بھی پیش کیے گئے، جنہیں شہریوں نے بھرپور سراہا۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سٹی پریڈ کے سکیورٹی انتظامات، خصوصی پریڈ اور فلوٹس کا مختلف اوقات میں معائنہ کیا، افسران سے بریفنگ لی اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے پریڈ میں شریک پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی اسلام آباد پولیس کی ایس ڈبلیو اے ٹی فورس، کیپیٹل پٹرول یونٹ اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے دستوں نے خصوصی پریڈ میں شرکت کی یومِ آزادی کے موقع پر ضلع بھر میں جامع سکیورٹی پلان کے تحت اہم مقامات، شاہراہوں، تفریحی مقامات اور عوامی اجتماعات پر مؤثر سکیورٹی انتظامات کیے گئے جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے۔ تمام سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہے اور سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی مسلسل نگرانی کرتے رہے۔ مؤثر انتظامات کے باعث یومِ آزادی کی تقریبات پرامن ماحول میں منعقد ہوئیں اور شہریوں نے اسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور محفوظ و پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور پیشہ ورانہ انداز میں جاری رکھے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.