ہجری سال 1448ھ کے آغاز پر صدر مملکت کا پیغام نئے ہجری سال کے آغاز پر برداشت، محبت اور اخوت کو فروغ دینے کا عہد کرنا چاہیے، صدر مملکت
اسلام آباد ( پی پی اے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے ہجری سال 1448ھ کے آغاز پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں برداشت، محبت اخوت اور باہمی احترام کو فروغ دیں گے صدر مملکت نے کہا کہ نیا ہجری سال ہمیں اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے، اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے اور معاشرے میں امن و بھائی چارے کے قیام کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے انہوں نے دعا کی کہ نیا ہجری سال پاکستان اور پوری امت مسلمہ کے لیے امن، ترقی خوشحالی اور استحکام کا باعث بنے