محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے بھکر کے علاقے منکیرہ سے مسکن سے بھٹکے نایاب پینگولن کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔
لاہور ( پی پی اے): محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے بھکر کے علاقے منکیرہ سے مسکن سے بھٹکے نایاب پینگولن کو بحفاظت ریسکیو کرلیا سوشل میڈیا پر وائرل رپورٹ کا بروقت نوٹس لیتے ہوئے وائلڈ لائف رینجرز بھکر نے چک نمبر 216 ٹی ڈی اے کے کھیتوں سے پینگولن کو ریسکیو کیا اور ضروری طبی امداد کے لیے منی زو بھکر منتقل کیا طبی امداد اور بحالی کے بعد پینگولن کو وائلڈ لائف سینکچوری بھکر پلانٹیشن میں اس کے قدرتی مسکن میں آزاد کردیا گیا پینگولن ممالیہ جانور ہے جو چیونٹیوں کیڑے مکوڑوں اور دیگر حشرات کو کھا کر قدرتی طور پر پیسٹ کنٹرولر کا کردار ادا کرتا ہے