شہباز شریف کا مکہ مکرمہ دفاعی معاہدے پر ٹرمپ کی حمایت کا خیرمقدم
اسلام آباد ( پی پی اے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر خطے کے دفاع اور سلامتی کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ کی حمایت اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ پائیدار امن اقوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے بنیادی شرط ہے شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں جوہری تباہی ٹالنے اور انسانی جانیں بچانے کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی قیادت کو بھی سراہا واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے سعودی عرب ترکیہ اور پاکستان کے مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کو اہم قدم قرار دیتے ہوئے تینوں ممالک کی قیادت کو مبارکباد دی تھی