پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ڈاکٹر محمد نعیم تاج کو تمغہ امتیاز ملنے پر سی ڈی اے مزدور یونین کی مبارکباد

اسلام آباد (پی پی اے) سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اسد محمود، محمد سرفراز ملک، نائب صدر شفیق عباسی، ملک اکمل شہزاد اور دیگر عہدیداران نے سی ڈی اے ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور معروف سرجن ڈاکٹر محمد نعیم تاج کو شعبہ طب و جراحی میں نمایاں خدمات، پیشہ ورانہ مہارت اور غیر معمولی کارکردگی کے اعتراف میں تمغہ امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ یونین کی جانب سے جاری بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد نعیم تاج کو قومی اعزاز ملنا ان کی ذاتی و پیشہ ورانہ کامیابی کے ساتھ پاکستان کے شعبہ طب و جراحی کے لیے بھی باعث فخر ہے۔ ان کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ وابستگی نوجوان ڈاکٹرز کے لیے مشعل راہ ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد نعیم تاج نے سرجری کے شعبے میں اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور گراں قدر طبی خدمات کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا، جبکہ طبی خدمات کے حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز بھی ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ رہنماؤں نے ڈاکٹر محمد نعیم تاج کے لیے مزید کامیابی، صحت و تندرستی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی ملک و قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.