وزیراعظم کی آئندہ حج کے لیے پاکستانی عازمین کو بہترین سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد (پی پی اے) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ملاقات کی اور انہیں آئندہ حج کی تیاریوں اور انتظامات میں پیش رفت سے آگاہ کیا منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے وزارت مذہبی امور سے متعلق امور اور جاری اقدامات پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے آئندہ حج کے دوران پاکستانی عازمین کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حج سے متعلق تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔