پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان فٹبال ٹیم کا ساف چیمپئن شپ کے لیے تربیتی کیمپ شروع

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان فٹبال ٹیم نے آئندہ ساف چیمپئن شپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پیر کے روز تربیتی کیمپ کا آغاز کر دیا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نے امید ظاہر کی ہے کہ کھلاڑی فیفا آسیان کپ میں حاصل ہونے والے اعتماد اور پیش رفت کو برقرار رکھتے ہوئے ساف چیمپئن شپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے پہلے تربیتی سیشن سے قبل کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نولبرٹو سولانو نے کہا کہ پاکستان نے فیفا آسیان کپ میں اچھی کارکردگی دکھائی اور اب ساف چیمپئن شپ میں بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ہیڈ کوچ نے انڈونیشیا میں منعقدہ فیفا آسیان کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے فلپائن کے خلاف میچ 2-2 سے برابر کھیلا، جبکہ تھائی لینڈ کے خلاف ابتدائی مقابلے میں اسے 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم نے ویتنام کے خلاف بھی بھرپور مقابلہ کیا، تاہم یہ میچ 2-4 سے ہار گئی دریں اثنا، پاکستان فٹبال ٹیم نے پرتگال سے تعلق رکھنے والے نئے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ایڈورڈو سیکساس کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے اور کھلاڑیوں کو مقررہ اہداف کے حصول میں مدد دینے کے لیے اپنے جوش و جذبے کا اظہار کیا
پاکستان ساف چیمپئن شپ میں اپنا پہلا گروپ میچ 5 نومبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا، جبکہ 8 نومبر کو مالدیپ سے مقابلہ ہوگا۔ گروپ مرحلے میں سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی تربیتی کیمپ میں شریک کھلاڑی گول کیپرز میں حسن علی اور ذوالقرنین شامل ہیں جبکہ ڈیفینڈرز میں مامون موسیٰ خان حسیب خان محب اللہ وقار بلوچ محمد عدیل علی خان حارث زیب جنید شاہ عبدالرحمٰن اور قدیر خان کو شامل کیا گیا ہے مڈفیلڈرز میں عمیر علی، محمد جنید، عالمگیر غازی حیان خٹک زین العابدین اور طفیل شنواری تربیتی کیمپ کا حصہ ہیں جبکہ فارورڈز میں ابراہیم صدیقی نجیب اللہ، کلیم اللہ اور عمر نواز شامل ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.