حمزہ خان کی شاندار کامیابی سوئس اوپن اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان کے ساتویں سیڈ اور سابق جونیئر ورلڈ چیمپئن حمزہ خان نے سوئٹزرلینڈ میں جاری 12 ہزار ڈالر انعامی مینز سوئس اوپن اسکواش، لوکاس گادولا میموریل 2026 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی حمزہ خان نے دوسرے راؤنڈ کے مقابلے میں آسٹریلیا کے کونر ہائس کو تین صفر سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا پاکستانی کھلاڑی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا گیم 11-5 سے جیتا جبکہ دوسرا گیم سخت مقابلے کے بعد 16-14 سے اپنے نام کیا تیسرے گیم میں بھی حمزہ خان نے 11-8 سے کامیابی حاصل کرکے میچ اپنے نام کر لیا حمزہ خان کو ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں بائی ملی تھی جس کے بعد انہوں نے دوسرے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی سابق جونیئر ورلڈ چیمپئن کی یہ کامیابی بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اسکواش کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے حمزہ خان اب ٹائٹل کے حصول کے لیے کوارٹر فائنل میں ایکشن میں ہوں گے