سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 2026 کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع
اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 2026 میں شرکت کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گیا ہے تربیتی کیمپ میں قومی کھلاڑیوں نے شرکت کرتے ہوئے ایونٹ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس تکنیکی مہارت اور کھیل کے مختلف شعبوں میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے. تربیتی سیشنز کے دوران کھلاڑیوں کی انفرادی صلاحیتوں کے ساتھ ٹیم ورک، کھیل کی حکمت عملی اور باہمی ہم آہنگی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ قومی ٹیم بین الاقوامی مقابلوں میں بہترین کھیل پیش کر سکے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے لیے قومی ٹیم کو بھرپور انداز میں تیار کرنے کے سلسلے میں تربیتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے