پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

قائداعظم ٹرافی گولڈ، پہلے راؤنڈ کے دوسرے روز رضوان کی ڈبل سنچری

پشاور بلوز کی مضبوط پوزیشن، فاٹا کو برتری، ملتان اور کراچی بلوز کی بیٹنگ میں بھی عمدہ کارکردگی

اسلام آباد (پی پی اے) قائداعظم ٹرافی گولڈ کے پہلے راؤنڈ کے دوسرے روز چار مختلف میدانوں میں دلچسپ مقابلے ہوئے ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور بلوز نے محمد رضوان کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پہلی اننگز چار وکٹوں کے نقصان پر 503 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی۔ محمد رضوان نے 252 گیندوں پر 35 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 200 رنز بنائے جبکہ محمد حارث نے 69 گیندوں پر نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 70 رنز اسکور کیے جواب میں فیصل آباد نے کھیل کے اختتام تک 35.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنا لیے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں فاٹا نے لاہور وائٹس کے خلاف اپنی پہلی اننگز چھ وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز سے آگے بڑھائی اور 362 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی فواد ارشد نے 190 گیندوں پر 17 چوکوں کی مدد سے 115 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جواب میں لاہور وائٹس کی ٹیم 234 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی کپتان عامر جمال نے 63 گیندوں پر 12 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے، جبکہ علی زریاب نے 76 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 51 رنز اسکور کیے۔ فاٹا کی جانب سے آفاق آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ فاٹا کو پہلی اننگز میں 128 رنز کی برتری حاصل ہوئی، جس کے بعد دوسری اننگز میں اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر 22 رنز بنا لیے تھے شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں اسلام آباد کے پہلی اننگز کے 215 رنز کے جواب میں ملتان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنا لیے۔ ملتان کی ابتدائی پانچ وکٹیں صرف 88 رنز پر گر گئی تھیں، تاہم عمران رفیق اور شارون سراج نے چھٹی وکٹ کے لیے 138 رنز کی اہم شراکت قائم کرکے ٹیم کو مشکلات سے نکالا عمران رفیق نے 173 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 93 رنز بنائے جبکہ شارون سراج نے 91 گیندوں پر 16 چوکوں کی مدد سے 82 رنز اسکور کیے اسلام آباد کی جانب سے موسیٰ خان نے تین اور علی عمران نے دو وکٹیں حاصل کیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.