ایتھنز میراتھن 2026 کا کامیابی کے ساتھ شاندار اختتام دنیا بھر سے 125 ممالک کے کھلاڑیوں اور شرکاء نے حصہ لیا،تاریخ رقم
ایتھنز(پی پی اے) یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں 43ویں ایتھنز میراتھن کا شاندار انعقاد ہوا، جس میں دنیا بھر سے 125 ممالک کے کھلاڑیوں اور شرکاء نے حصہ لیا۔ ایونٹ کے لیے مجموعی طور پر 85 ہزار رجسٹریشنز ریکارڈ کی گئیں، جو اس بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے کی غیر معمولی مقبولیت کا ثبوت ہیں پرویز احمد مغل کے مطابق میراتھن میں ایتھوپیا کے نامور ایتھلیٹ منازوٹ سیوم ٹفیری نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42.195 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 10 منٹ اور 3 سیکنڈ میں طے کیا انہوں نے تاریخی پیناتھینیک اسٹیڈیم میں اختتامی لائن عبور کرکے نیا کورس ریکارڈ قائم کیا اور شائقین سے بھرپور داد وصول کی 43ویں ایتھنز میراتھن 2026 کا کامیاب انعقاد یونان کے لیے ایک اہم کھیلوں کی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے جس نے ایتھنز کی عالمی سطح پر کھیلوں کے حوالے سے شناخت کو مزید مستحکم کی