پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

کرلوٹ ریزیڈنشل کالج میں اردو مباحثہ طالبات کی علمی و فکری صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ

اسلام آباد (پی پی اے) کرلوٹ ریزیڈنشل کالج چھتر اسلام آباد کے فاطمہ جناح گرلز سیکشن کے زیر اہتمام اردو مباحثے کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے یوٹیوب کتاب سے بہتر ہے کے موضوع پر موافقت اور مخالفت میں نہایت دلچسپ، مدلل اور جامع دلائل پیش کرتے ہوئے اپنی علمی فکری اور خطیبانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا مباحثے میں طالبات کی علمی و فکری استعداد خود اعتمادی اور اظہارِ خیال کی صلاحیتیں قابلِ رشک رہیں مقررین نے جدید ڈیجیٹل دور میں یوٹیوب کی افادیت، اے آئی اور دیگر ٹیکنالوجی ذرائع سے حصولِ علم کے امکانات کے ساتھ کتاب کے مطالعے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا تقریب میں کالج کی سابق طالبہ عائشہ وقار عباسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ مباحثے کی سربراہی ڈائریکٹر اکیڈمکس پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد نے کی مہمان خصوصی عائشہ وقار عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں اے آئی اور یوٹیوب کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، تاہم کتاب کی اہمیت بھی مسلمہ ہے اور مطالعہ انسانی فکر تحقیق اور شخصیت سازی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے
کلاس دہم کی طالبہ عائشہ سجاد عباسی نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض نہایت عمدگی سے انجام دیے اور مہمان خصوصی سمیت حاضرین سے داد حاصل کی۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی عائشہ وقار عباسی اور پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد نے مباحثے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات عائشہ خان اور عنایہ خان سمیت دیگر کامیاب طالبات میں سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے اس موقع پر ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر نثار احمد نے اپنی سابقہ طالبہ عائشہ وقار عباسی کو سووینئر، کتاب اور پھول پیش کیے تقریب میں اساتذہ کرام اور طالبات نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا مقررین کے مطابق ایسی علمی و ادبی سرگرمیاں طالبات میں مطالعے کا شوق، تنقیدی سوچ، خود اعتمادی اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.