ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کا اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں ایتھلیٹکس ٹریک کا معائنہ
نئے تعمیر شدہ آؤٹر ایتھلیٹکس ٹریک کے معیار اور فنی امور کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (پی پی اے) ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ یاور حسین نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں نئے تعمیر شدہ آؤٹر ایتھلیٹکس ٹریک کا دورہ کیا اور معائنہ کیا اس موقع پر ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ نے تکنیکی ٹیم اور متعلقہ حکام کے ہمراہ ٹریک کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران نئے بچھائے گئے آؤٹر ایتھلیٹکس ٹریک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا گیا اور اس کے فنی امور کا جائزہ لیا گیا