پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 میں شرکت، قومی ٹیم 14 نومبر سے ڈھاکہ میں ایکشن میں ہوگی
اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں قومی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ آف دی بلائنڈ 2026 میں شرکت کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم 14 سے 20 نومبر 2026 تک ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کرے گی قومی ٹیم ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ کا ٹائٹل پاکستان کے نام کرنے کیلئے پرعزم ہے تقریب فیس بک پر براہ راست نشر کی گئی