پاکستان سری لنکا دوسرے ٹیسٹ کے ٹکٹ کل فروخت کیلئے پیش ہوں گے
راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے ٹکٹ کل سہ پہر تین بجے دستیاب ہوں گے تمام انکلوژرز 200 روپے مقرر
راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی، شائقین کرکٹ کل دوپہر 3 بجے سے ٹکٹ حاصل کرسکیں گےپاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 17 سے 21 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا شائقین کرکٹ مقررہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے ٹکٹ خرید سکیں گے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچوں دن تمام انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ پی سی بی گیلری کا ٹکٹ 800 روپے فی فرد یومیہ اور پلاٹینم باکس کا ٹکٹ 8 ہزار روپے فی فرد یومیہ مقرر کیا گیا ہے
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہیں