پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

فاؤنڈر گروپ کی اسلام آباد چیمبر انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی

ثاقب تاج عباسی کی قیادت میں 28 امیدوار کامیاب، مخالف گروپ کو 300 سے 323 ووٹوں کی لیڈ سے شکست

اسلام آباد (پی پی اے) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات میں چیئرمین ثاقب تاج عباسی کی قیادت میں فاؤنڈر گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا۔ انتخابات میں فاؤنڈر گروپ کے 28 امیدوار کامیاب ہو گئے جنہوں نے اپنے مخالف گروپ پر واضح برتری ثابت کر دی
انتخابات میں مجموعی طور پر دونوں گروپوں کے 55 امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 63 فیصد رہا۔ انتخابی نتائج کے مطابق فاؤنڈر گروپ کے کامیاب ہونے والے 28 امیدواروں نے مخالف گروپ کے امیدواروں کو 300 سے 323 ووٹوں تک کی بھاری لیڈ سے شکست دی چیئرمین ثاقب تاج عباسی کی مؤثر قیادت اور بہترین انتخابی حکمت عملی نے فاؤنڈر گروپ کی اس شاندار کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اس کامیابی کو تاجر برادری کی جانب سے گروپ پر بھرپور اعتماد اور تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے اس کی مسلسل محنت اور جدوجہد کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے فاؤنڈر گروپ نے اپنی بہترین حکمت عملی، مضبوط تنظیمی رابطوں اور تاجر برادری کے ساتھ مسلسل روابط کی بدولت نمایاں کامیابی حاصل کی گروپ کے رہنماؤں اور کامیاب امیدواروں نے اس موقع پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی کسی ایک فرد یا گروپ کی نہیں بلکہ اسلام آباد کے تمام چھوٹے تاجروں اور صنعت کاروں کے اعتماد کا نتیجہ ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تاجروں کے حقوق کے تحفظ کاروباری مسائل کے حل مارکیٹوں کی بہتری چھوٹے کاروباروں کے فروغ اور حکومتی اداروں کے ساتھ مؤثر رابطوں کے لیے اپنی جدوجہد مزید تیز کریں گے چیئرمین ثاقب تاج عباسی کی قیادت میں فاؤنڈر گروپ کی اس کامیابی کو تاجر برادری کی جانب سے دیے گئے بھرپور مینڈیٹ کی حیثیت سے دیکھا جا رہا ہے نومنتخب ممبران سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ چیمبر کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے ساتھ اسلام آباد کے چھوٹے تاجروں اور صنعت کاروں کی آواز متعلقہ حکومتی ایوانوں تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.