پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد پولیس کے تربیتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ

آئی جی سہیل چوہدری کی تربیت اور انتظامی امور بہتر بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (پی پی اے) آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیس فورس کے تربیتی نظام کی بہتری انتظامی امور اور شہریوں سمیت پولیس افسران و جوانوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر و ٹریننگ محمد عتیق طاہر، اے آئی جی لاجسٹکس اور ایس پی کیپیٹل پولیس کالج نے شرکت کی اجلاس کے دوران نئی بھرتی ہونے والے جوانوں کی بنیادی تربیت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے پولیس افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور کیپیٹل پولیس کالج کی تربیتی سہولیات اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ تربیتی نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور جوانوں کو جدید پولیسنگ پیشہ ورانہ مہارتوں قانون کے تقاضوں اور عوامی خدمت سے متعلق معیاری تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ عملی میدان میں اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور جدید تقاضوں کے مطابق تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے اس مقصد کے لیے تربیتی اداروں میں دستیاب سہولیات کو بہتر بنانے اور تربیتی معیار بلند کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے آئی جی اسلام آباد نے سنٹرل پولیس آفس میں مختلف برانچز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے ساتھ بھی اجلاس منعقد کیا، جس میں برانچز کی مجموعی کارکردگی انتظامی امور اور جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ دفتری امور میں شفافیت یقینی بنائی جائے پیشہ ورانہ استعداد کار میں بہتری لائی جائے باہمی روابط اور رابطہ کاری کو مؤثر بنایا جائے اور تمام انتظامی معاملات بروقت اور ذمہ دارانہ انداز میں نمٹائے جائیں سرکاری امور میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کرتے ہوئے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور محکمانہ کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس افسران و جوانوں کے ذاتی اور محکمانہ نوعیت کے مسائل خود سنے اور ان کے بروقت حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے انہوں نے دفتر آنے والے شہریوں کی شکایات اور مسائل بھی براہ راست سنے اور ان کے فوری حل کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل کا بروقت حل شفافیت اور میرٹ پر مبنی محکمانہ امور اسلام آباد پولیس کی ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس فورس کی پیشہ ورانہ تربیت فلاح و بہبود انتظامی کارکردگی میں بہتری اور شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.